بھاری برف باری کا سلسلہ جاری، یکم فروری سے موسم میں بہتری کا امکان

Photo: Mubashir Khan

سری نگر//محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ سینٹرل کشمیر میں برف باری کا سلسلہ گر چہ تھم گیا لیکن جنوبی کشمیر میں بھاری برف باری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج دن بھر رک رک کر برف و باراں ہونے کا امکان ہے اور یکم فروری سے موسم پوری طرح سے بہتر ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے پیر کے روز کہاکہ وادی کشمیر میں آج دن بھر رک رک کر برف و باراں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہاکہ سینٹرل کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ تھم گیا لیکن جنوبی کشمیر میں اس وقت بھی بھاری برف باری ہو رہی ہے۔
سونم لوٹس کے مطابق منگل کی صبح سے موسم ابر آلود رہے گا اور یکم فروری کو موسم میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں۔
ان کے مطابق جموں میں پیر کی صبح سے ہی بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ لداخ یونین ٹریٹری میں کہیں کہیں برف باری ہو رہی ہے۔