جموں میں موسلادھار ، کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر//جموں وکشمیر میں گزشتہ شام سے وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جو آئندہ ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جموں صوبہ میں جمعرات کو وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں موسلادھار بارش اور کشمیر صوبہ میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا ، “گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ جموں صوبہ میں موسلادھار بارش اور کشمیر صوبہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے”۔

دریں اثنائ، اسی دوران سری نگر میں 22.4، پہلگام میں 17.1 اور گلمرگ میں 14 ڈگری سیلسیس کم از کم درجہ حرارت درج کیا گیا۔

لداخ میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 13.7، لیہہ 13.8 اور کرگل میں 16.2 تھا۔

وہیں جموں میں 24.1، کٹرہ میں 22.8، بٹوت میں 19.9، بانہال میں 21.4 اور بھدرواہ میں 26.4 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔