عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ میں ایک ہائی سکول کے ہیڈماسٹر کو سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں اشوک کمار شرما کے دفتر سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ضلع کشتواڑ کے سرتھل علاقہ میں قائم ہائی سکول سرتھل کے انچارج ہیڈماسٹر کو سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے کی وجہ سے پر معطل کردیا گیا ہے اور انہیں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کے دفتر میں منسلک کردیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، سوشل میڈیا پر جعلی مودا پھیلانے کی وجہ سے ہائی سکول سرتھل کے انچارج ہیڈماسٹر کو معطل کیا گیا ہے، معاملے کی جانچ تک انہیں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کے دفتر میں منسلک کیاجاتاہے۔
ڈائریکٹر نے چیف ایجوکیشن افسر کشتواڑ کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے اور انہیں سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔