پونچھ میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل فوت

عشرت حسین بٹ

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پونچھ میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کے ڈرائیور کے طور پر تعینات تھا اور دفتر پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کک اس کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل کشمیر سنگھ، ساکنہ نوشہرہ حال جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ متوفی کی نعش کو جموں منتقل کیا جائے گا۔