ہردیش کمار ای سی آئی میں ڈپٹی الیکشن کمشنر تعینات

جموں// جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں پانچ سال کی مدت کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ڈپٹی الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ہردیش کمار اتر پردیش کیڈر کے 986 بیچ کے آئی اے ایس افسر امیش سنہا کی جگہ لیں گے۔وہ جموں و کشمیر کیڈر کے 1999 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔
انتخابی فہرستوں کی سمری نظرثانی کے دوران 25 لاکھ ووٹروں ، بشمول غیر مقامی ووٹروں کو شامل کرنے کے بارے میں ہردیش کمار کے حالیہ بیان نے،جموں و کشمیر کے سیاسی طبقے میں ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد بھی سیاسی جماعتیں اُن کے بیان پر مسلسل سیاست کر رہی اور اس معاملے کو لیکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہیں۔