عظمیٰ ویب ڈیسک
ہندواڑہ// شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کا ایک رہائشی بدھ کو سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ٹاٹا سومو زیر رجسٹریشن نمبر JK01H-7884 نے ایک شخص مقامی کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ علی محمد ڈار ولد غلام احمد ساکنہ لچی پورہ ہندواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس دوران پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دیں۔