ہندواڑہ میں مسافر بردا ر گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا از جان

File Photo

سری نگر// زچلڈارہ ہندواڑہ میں اتوار کے روز ایک تیز رفتار گاڑی نے آٹھ سالہ کمسن لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سومو زیر نمبر JK09-2591نے زچلڈارہ ہندواڑہ کے نزدیک ایک کمسن لڑکے عرفان احمد شیخ ولد نذیر احمد کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے کمسن لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا تاہم وہاں پر موجو د ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔