ویب ڈیسک
راجوری// جموں صوبہ کے راجوری ضلع میں دن بھر کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے بعد، پیر کی شام ایک مسلح جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تتہ پانی علاقے میں سیکورٹی فورسز اورجنگجووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری اطلاعات آنے تک دونوں جانب سے فائرنگ جاری تھی۔
اس سے قبل، علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جو دن بھر جاری رہا۔