کولگام میں مسلح تصادم کا آغاز

 

سری نگر//پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے رام پورہ علاقے میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”کولگام کے رامپورہ علاقے میں مسلح تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کا گھیراﺅ کیا۔ جوں ہی فورسز کی ٹیم علاقے میں پہنچی تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے تصادم کا آغاز ہوا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔