شوپیاں میں مسلح تصادم آرائی کا آغاز

سری نگر// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے شیرمل علاقے میں ہفتہ کو عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے شیرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بھی جی این ایس کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔

ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خیال ہے۔