عیدگاہ سری نگر میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ حملہ، ایس آئی زخمی

سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے علی مسجد عیدگاہ علاقے کے نزدیک ہفتہ کو مشتبہ افراد نے سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا جس میں ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسلحہ برداروں نے سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا جو سڑک کے کنارے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
اس واقعہ میں 161بٹالینسی آر پی ایف کے سب انسپکٹر پرویز رانا کو معمولی چوٹیں آئیں۔
افسر نے مزید کہا کہ اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ مکمل طور پر مستحکم ہے۔
اس دوران فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔