امسال صدقہ فطر 65 روپے مقرر کیا گیا ہے: مفتی اعظم

File Image

سری نگر//جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ہفتہ کو کہا کہ اس رمضان میں فی کس صدقہ فطر 65 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہر شخص کی مالی صلاحیت کے لحاظ سے زیادہ ادائیگی میں کوئی حرج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کی رقم کشمیر اور جموں خطوں کے علمائے کرام کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے بعد طے کی گئی ہے۔ مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ہر شخص پر 65 روپے صدقہ فطر ادا کرنا لازم ہے۔
مفتی اعظم نے کہا،”ایک تنظیم صوت الاولیاءنے اپنی انفرادی حیثیت میں 70 روپے بطور صدقہ فطر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر کوئی شخص 70 روپے یا اس سے زیادہ ادا کرنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اس کے نعمل البدل زیادہ ہوں گے”۔