عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// محکمہ آبپاشی کا ایک سرکاری ملازم پیر کو سرینگر میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بے ہوش ہونے کے بعد پراسرار حالت میں فوت ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص عبدالاحد وانی ولد عبدالرزاق وانی ساکنہ ہروان، محکمہ آبپاشی میں سرکاری ملازم وان گنڈ تلبل میں ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، ملازم کو اچانک دل کا دورہ پڑا ہے اور اب ان کی میت شیخ محلہ ہارون میں واقع ان کے گھر پہنچائی گئی ہے۔
دریں اثناءپولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔