انسداد تجاوزات مہم:علی محمدساگر کی اہلیہ کے نام درج ڈھانچہ مسمار

سری نگر//حکومت نے بدھ کے روز ہمہامہ میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی رہائش گاہ کی بائونڈری دیوار اور وہیں تعمیر ڈھانچہ کو مسمار کر دیا ہے ، حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈھانچہ قبضہ شدہ کاہچرائی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ جائیداد علی محمد ساگر کی اہلیہ کے نام پر درج ہے ۔
یہ اقدام جموں و کشمیر میں سٹیٹ لینڈ اور کاہچرائی اراضی پر تجاوزات کے خلاف جاری بے دخلی مہم کے پس منظر میں سامنے آیا ہے،جس میں حکومت نے کہا ہے کہ وہ مالی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بے دخل نہیں کرے گی بلکہ بڑے تجاوزات کرنے والوں سے زمین واپس لے لے گی۔
تفصیلات کے مطابق، جائیداد پر بنے مکان کی بائونڈری دیواراور وہیں تعمیر ایک ڈھانچے کو گرا کر وہاں ایک بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر تحریر کیا گیا ہے کہ یہ کاہچرای اراضی کا حصہ ہے۔