حکومت نے آئی اے ایس افسر اعجاز اسد کو اضافی چارج تفویض کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو سول ایوی ایشن کمشنر کے عہدے کا اضافی چارج سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکرٹری محمد اعجاز اسد کو سونپا ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ محمد اعجاز (آئی اے ایس: 2012) انتظامی سیکرٹری، منصوبہ بندی ترقی اور نگرانی محکمہ جو انتظامی سیکرٹری، سول ایو ی ایشن کا چارج بھی سنبھالتے ہیں ، اپنے فرائض کے علاوہ اگلے احکامات تک سول ایوی ایشن کمشنر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے”۔