کشمیر میں سرما کی تعطیلات کا اعلان

سرینگر// موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز کے بعد، محکمہ سکول ایجوکیشن نے کشمیر اور جموں ڈویژن کے موسم سرما کے علاقوں میں 5 دسمبر سے 19 دسمبر تک مرحلہ وار سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے دسمبر-05 سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کے لیے سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کرنا مناسب سمجھا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ “5ویں جماعت تک پرائمری سطح کی کلاسوں کے لیے، چھٹیوں کا اعلان دسمبر-05 سے کیا جائے گا۔”
حکم نامہ میں کہا گیا، “6ویں سے 8ویں جماعت کے لیے، موسم سرما کی تعطیلات کے لیے سکولوں کو 12دسمبر کو بند کیا جائے گا”۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ثانوی اور سینئر سیکنڈری سطح کے طلباء کی صورت میں 19 دسمبرسے چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک دن پہلے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان مرحلہ وار طریقے سے01 دسمبر تا 10 دسمبر کے درمیان کیا جائے۔