دریائے جہلم میں ڈوبی نو عمر لڑکی کی لاش 2 روز بعد بازیاب

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی نو عمر لڑکی کی لاش دو روز بعد جمعہ کی صبح بازیاب کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز حبہ کدل میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی نو عمر لڑکی کی لاش جمعہ کی صبح چھتہ بل علاقے میں بازیاب کی گئی۔
بتادیں کہ مذکورہ نو عمر لڑکی نے حبہ کدل پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تھی جس کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد ایس ڈی آر ایف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا جو بارشوں کے باوجود بھی لگاتار دو دنوں تک جاری رہا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ نے سری نگر کے اہم پلوں پر فینسنگ لگانے کی خاطر اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کے مطابق یہ اقدامانسانوں جانوں کو بچانے کی خاطر اٹھایا جا رہا ہے۔