ایچ ایم ٹی سرینگر سڑک حادثے میں تین زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ایچ ایم ٹی سرینگر کے عمر آباد میں نورا ہسپتال کے قریب گاڑی الٹنے سے کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی سرینگر کے قریب ایک گاڑی سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ تینوں زخمی ہو گئے۔ اُنہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے، اور وہ جے وی سی ہسپتال، بمنہ میں طبی نگرانی میں ہیں۔
دریں اثناء زخمیوں کی شناخت بزیلہ نثار (22) دختر نثار احمد شانڈا ساکن بٹہ مالو سرینگر، طارق احمد شیخ (50) ولد غلام محمد شیخ ساکن مائسمہ، سرینگر اور رفیق احمد بھٹ (40) ولد علی محمد بٹ ساکن چھتہ بل، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔