عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی 8.4 فیصد کی شرح نمو بھارتی معیشت کی مضبوطی اور اس کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ 140 کروڑ بھارتیوں کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد کریں اور ایک ‘وکشت بھارت’ بنائے گی۔
تخمینوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، 2023-24 کی تیسری سہ ماہی میں بھارت کی اقتصادی ترقی 8.4 فیصد تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ مینوفیکچرنگ، کان کنی اور تعمیراتی شعبوں کی اچھی کارکردگی ہے۔
مودی نے کہا، ”2023-24 کی تیسری سہ ماہی میں مضبوط 8.4 فیصد جی ڈی پی کی ترقی بھارتی معیشت کی مضبوطی اور اس کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے“۔
اُنہوں نے کہا، ”ہماری کوششیں تیز رفتار اقتصادی ترقی لانے کیلئے جاری رہیں گی جس سے 140 کروڑ بھارتیوں کو بہتر زندگی گزارنے اور ایک وکست بھارت بنانے میں مدد ملے گی“۔