اننت ناگ میں پہلی بار گنیش وسرجن کیا گیا ، کشمیری پنڈتوں کی شرکت

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بدھ وار کے روز گنیش چترتھی کے موقع پر پہلی بار گنیش وسرجن کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح جنوبی ضلع اننت ناگ میں بھی گنیش چترتھی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
کشمیری پنڈتوں نے ویسو مائیگرنٹکالونی سے زائد از ایک سو گاڑیوں کے ذریعے گنیش مورتی کو سنگم لے گئے۔ جلوس میں شریک کشمیری پنڈت انیل کمار رینا نے یو این آئی کو بتایا، “میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار ایسا موقع دیکھا ہے۔ یہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔”
حکام نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے تھے۔پانچ روزہ تہوار 11 ستمبر 2024 کو گنیش وسرجن (وسرجن کی تقریب) کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا۔ گنیش کی مورتیوں کو دو عظیم الشان جلوسوں میں لے جایا گیا- ایک سری نگر کے گنپتیار مندر سے حبہ کدل میں دریائے جہلم تک اور دوسرا ویسو سے سنگم تک ۔
یو این آئی، ارشید بٹ