وادی میں شدید گرمی کی لہر، گاندربل میں درجہ حرارت 33.6 درج

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جمعرات کو پارہ 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو مئی کے مہینے کے دوران وادی کشمیر میں موسم کا گرم ترین دن تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع گاندربل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد قاضی گنڈ میں 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر اضلاع کے اعداد و شمار کے مطابق، سرینگر شہر میں 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ، کپواڑہ میں 30.6ڈگری سینٹی گریڈ، کوکرناگ میں 30.1 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ، بارہمولہ میں 32.1 ڈگری سینٹی گریڈ، بانڈی پورہ میں 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بڈگام میں 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ میں 32.2 ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ میں 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ، اور شوپیان میں 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر بشمول جموں کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی لہر ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔
ماہر موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک مزید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔