جی – 20اجلاس جموں وکشمیر میں منعقد ہو گا، حکومت نے 5 رکنی پینل تشکیل دیا

File Photo

سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاسوں کے لئے مجموعی رابطہ کاری کے لئے ایک پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہاں جاری ایک حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاسوں کے مجموعی رابطہ کاری کے لیے ایک کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہاوسنگ اور شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری وزارت خارجہ کے 4 جون کے مواصلت کے جواب میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

کمیٹی کے ارکان میں کمشنر سیکرٹری (ٹرانسپورٹ)، انتظامی سیکرٹری (سیاحت)، انتظامی سیکرٹری (مہمان نوازی اور پروٹوکول) اور انتظامی سیکرٹری (ثقافت) شامل ہیں۔

مزید ، حکومت کے پرنسپل سکریٹری، ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کو بھی مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جی-20 میٹنگوں کے انتظامات کو مربوط کرنے کے لیے یوٹی سطح کے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ منوج کمار دویدی کے جاری کردہ حکم میں یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔