جموں کشمیر کے بعد لداخ میں G-20سمٹ کیلئے تیاریاں شروع ، نوڈل افسرنامزد

File Photo

سرینگر //جموں کشمیر کے بعد لداخ میں جی-20سمٹ کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں حکومت نے نوڈل افسروں کی تعیناتی کے احکامات بھی صادر کئے ہیں ۔
جموں و کشمیر کے بعدلداخ نے بھی دو سینئر آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو یو ٹی سطح کے نوڈل افسروں کے طور پر نامزد کرکے G-20میٹنگ کیلئے لیہہ اور کرگل میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع نے کو بتایا کہ اجلاس کے دوران کچھ میٹنگیں لداخ میں ہو سکتی ہیںجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کرگل میں بھی انتظامیہ نے آج دو سینئر افسران کو نوڈل آفیسر نامزد کی ہے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں، چین نے جموں اور کشمیر میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے ہندوستان کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے یا تو کچھ میٹنگیں منعقد کرنے یا لیڈروں کے لداخ کے دوروں کا اہتمام کرنے کے اقدام کو چین کے لیے بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اجیت کمار ساہو کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ بسواس ایک کور کوآرڈینیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے مزید ضروری اقدامات کریں گے جس میں میونسپل انتظامیہ، پولیس، سیاحت اور ثقافت اور پروٹوکول یا کسی بھی محکموں کے افسران / اہلکار شامل ہوں گے۔شیخ جنید محمود کو نوڈل آفیسر برائے سیکورٹی کوآرڈینیشن نامزد کیا گیا ہے۔