جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 54نئے معاملات درج

 

سرینگر //جموں کشمیر میں کووڈ کے کیسوں میں اتار چڑھاﺅ کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54نئے افراد کے ٹیسٹ بیماری کیلئے مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 454677 تک پہنچ گئی ہے ۔
ادھر کووڈ کیسوں میں اضافہ کے بیچ ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کشمیر نے لوگوں سے تاکید ہے کہ کیسوں میں اضافہ سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیںہے ۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں جمعہ کو کووڈ کے 54 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 454677 ہو گئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، حکام کے مطابق نئے کیسوں میں سے 35 جموں صوبے اور 19 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔
انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں اس وقت 250 فعال معاملات ہیں جب کہ اب تک شفایاب مریضوں کی تعداد 449672تک پہنچ گئی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ جمعہ کوویڈ 19 کے 24 مریض صحت یاب ہوئے، جن میں سے 18 جموں اور 06 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ادھر کیسوں میں اضافہ کے چلتے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے لوگوں سے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیںہے ۔
ایسوسی ایشن کے صدر اور ماہر ڈاکٹر ڈاکٹر نثار الحسن نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ کیسوں میں اضافہ سے کوئی گھبرانے کی بات نہیںہے کیونکہ ابھی اسپتالوں میںکووڈ متاثرہ مریضوں کا داخلہ اتنا نہیںہے ۔
انہوںنے کہا کہ وبائی امراض کے اوائل میں روزانہ کیسوں کی گنتی کو بیرومیٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ اس وقت کیسوں میں اضافے سے اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوںکی تعداد میں اضافہ ہوتا تھا تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔