کشمیر، لداخ میں ٹھٹھرتی سردی کا زور جاری،سری نگر میں درجہ حرارت منفی 2.1 درج

سری نگر//خشک موسم کے درمیا وادی کشمیر اور لداخ میں ٹھٹھرتی سردی کا زور جاری ہے۔ اسی دوران راجدھانی سری نگر میں اس سیزن کی اب تک کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج صبح دھند کے درمیان سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے لیے سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ گزشتہ اتوار کو سری نگر میں منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درج کیا گیا جو اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات تھی۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں درج حرار ت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ در ہوا اور جنوبی کشمیر کے ریزورٹ کے لیے یہ معمول تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 0.6 سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کی طرح تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے لیے یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2، بٹوت میں 4.7، کٹرہ میں 9.0 اور بھدرواہ میں 3.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں، لیہہ میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کارگل میں منفی 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور دراس میں پارہ منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ محکمہ موسمیات نے 7 دسمبر تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔