رام بن سڑک حادثے میں کم از کم 4 افراد لقمہ اجل، تین دیگر زخمی

محمد تسکین

رام بن// ضلع رام بن کے اکھرال علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن ضلع میں مالی گام سے اکھرال جا رہی ایک ٹا ٹا سومو پھسلن کی وجہ سے سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی بر سر موقع ہی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفین کی شناخت عبد الواحد بالی، عنایت اللہ، محمد ایوب بالی اور ڈرائیو سجاد احمد ساکنان پوگل کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پی ایچ سی اکھرال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارا وہاٹس گروپ جوائن کریں
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کرکے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدر دی کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں’۔
موصوف وزیر ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘پوگل سڑک حادثہ جس میں 4 افراد کی موت واقع ہوئی اور ایک زخمی کو بانہال ہسپتال منقتل کیا گیا ہے، کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رام بن بصیر الحق سے بات کی’۔
انہوں نے کہا، ‘میں لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں’۔