کرناہ میں دلدوز سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار علاقے میں ایک سومو گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم چار مسافروں کی موت واقع ہو گئی ہے، جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ٹنگڈار کے علاقے گبرا میں ناٹی ٹاپ کے مقام پر ایک ٹاٹا سومو سڑک سے پھسل کرگہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ایک پولیس پارٹی حادثے سے متعلق اصل تفصیلات کی تصدیق کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔