جموں میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی

یو این آئی

جموں// جموں کے ارنیہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جموں کے آرینہ علاقے میں پیر کی صبح ایک میٹا ڈار اور آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں آٹو میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت منگت رام، سنی کمار، گوگل گپتا اور درشن کمار کے بطور ہوئی ہے۔