عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مربوط آپریشن میں، پولیس اور فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز نے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ کے سرمرگ جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے اُسے تباہ کردیا”۔
اُنہوں نے بتایا کہ برآمد سامان میں برتن، کپڑے اور دیگر سامان شامل ہے۔