غلام نبی رینہ
گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں زوجیلا پاس پر جمعرات کو ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 5 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے تاہم بچاﺅ کاروائی ابھی جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کرگل سے سونمرگ کی طرف جا رہی تھی جب وہ سڑک سے پھسل کر زوجیلا پاس پر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی لوگ ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثہ کا شکار ہوئے افراد کو جائے حادثہ سے نکالا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں 5 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔