سانبہ میں 5 بد نامِ زمانہ مجرم گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموںو کشمیر پولیس نے الگ الگ واقعات میں پانچ افراد کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس کی ایک ٹیم نے سانبہ ضلع کے رام گڑھ علاقے میں چھاپہ مارا اور بدنامِ زمانہ مجرم وویک سنگھ کو جمعرات کی شام گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول اور ایک 12 بور بندوق برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے خلاف وجے پور پولیس تھانہ میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، سنگھ کو 2018 میں تین دیگر افراد کے ساتھ اغوا اور قتل کی کوشش کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسرے واقعہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پھلیاں منڈل علاقہ کے سم ٹوف کے کرکٹ گراو¿نڈ میں کچھ لوگ کان کنی مافیا سے رائلٹی وصول کررہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور چار لوگوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت ابھیشیک سنگھ، روی سنگھ، ہربکس سنگھ اور سچن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
تلاشی کے دوران ملزم سے تیز دھار اسلحہ برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔