جموں وکشمیر کے آخری مہاراجہ ، مہاراجہ ہری سنگھ کا یومِ پیدائش پر جموں شہر سمیت صوبہ بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، سب سے بڑی تقریب یووا راجپوت سبھا کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اسی دوران پورے شہر میں ایک ریلی بھی نکالی گئی اور مہاراجہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے حال ہی میں مہاراجہ کے یومِ پیدائش پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔