سالانہ امر ناتھ یاترا : پہلے جھتے میں شامل سادھوؤں کی بڑی تعداد جموں وارد

File Photo

جموں// سالانہ شری امر ناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ سادھوؤں کی ایک بڑی تعداد ہفتے کے روز جموں پہنچی۔
ان سادھوؤں کو جموں کے بھگوتی نگر میں رکھا گیا ہے جہاں پر اُنہیں سبھی طرح کی سہولیات میسر رکھی گئی ہے۔
اُتر پردیش سے آئے ہوئے ایک سادھو نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہمیں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں جب ملی ٹنسی کا دور دورہ تھا تب بھی وہ یاترا پر آتے تھے اور اس دوران اُن کے ساتھ آج تک کسی نے کچھ نہیں کیا۔
اُن کے مطابق سب کو سالانہ امر ناتھ یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ بابا برفانی کے درشن سے پچھلے سبھی گناہ مٹ جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے سبھی سہولیات میسر رکھی ہیں۔
بتادیں کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر اس بار سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جموں کے بھگوتی نگر سے لے کر پوترا گھپا تک لگ بھگ 280 کے قریب اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ۔