سرینگر میں آتشزدگی سے 3 رہائشی مکانوں کو نقصان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں ہفتہ کی صبح آتشزدگی کے واقعہ میں کم از کم تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سولینا سرینگر میں صبح تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی اور اطلاع ملنے کے فوراً بعد آگ بجھانے کیلئے افراد اور مشینری کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔
اُنہوں نے کہا، “شہریوں کے ساتھ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا”۔
اہلکار نے مزید کہا، “اس واقعے میں، تین رہائشی مکانات کو براہ راست اور بالواسطہ نقصان پہنچا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے”۔