عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے پلماڑ پتھمالہ علاقے میں بدھ کو قریب ساڈھے چار بجے علاقے میں قائم مدرسے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مدرسے کی دوسری منزل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے منزل مکمل طور پر خاکستر ہو گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم وہاں زیرتعلیم بچوں کے بستروں ‘کپڑوں کے علاوہ قرآن پاک و دیگر دینی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا، اگرچہ فوری طور مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی کا عمل شروع کیا تاہم علاقے میں فایر سروس عملہ نہ ہونے کے سبب آگ پر ہنوز قابو پایا نہ جاسکا۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے فائر اینڈ ایمرجنسی گاڑیوں کو روانہ کر دیاگیا ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو نہیں پایا گیا تھا، اس لئے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔