گول شیرلی ڈھوک میں نامعلوم افراد نے شام 8 بجے کے قریب عبدالمجید زاہدنامی شہری کے گاﺅ خانے میں آگ لگادی جس سے وہاں موجود مویشی بھی جل کر راکھ ہوگئے۔زرائع نے بتایا کہ محکمہ فائر برگیڈ کے اہلکار موقع پرپہنچ کر محض تماشہ بین بنے رہے ۔لوگوں نے فائرسروسز کی بے حسی پرتشویش کااظہار کیا۔ڈی سی نے مقامی نائب سرپنچ سے بات کی اور محکمہ فائرسروس کے خلاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ آگ کی واردات میں 5 مویشی جاں بحق ہوئے۔
ویڈیو:زاہد بشیر،گول