سرینگر میں آتشزدگی سے مسجد کو نقصان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر شہر کے صراف کدل علاقے میں واقع چار منزلہ مسجد کو پیر اور منگل کی درمیانی شب آتشزدگی کے واقعے میں نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع صبح 1بج کر 04 بجے ملی اور باباڈیمب، ایم آر گنج، اور ایف اینڈ ای ایس ہیڈکوارٹر سے فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں مل تاہم اس دوران آگ سے مسجد کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔