آتشزدگی کے واقع میں 3 منزلہ رہائشی مکان کو نقصان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے بچھ پورہ علاقے میں پیر کو آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عثمان آباد بچھ پورہ کے رہائشی فاروق احمد ولد غلام احمد زرگر ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر سروس، پولیس اور مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود حادثہ میں مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔