مائسمہ سرینگر میں آتشزدگی، 2 دکانوں کو نقصان

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سری نگر// سری نگر کے مائسمہ علاقے میں پیلیڈیم لین کے قریب پیر کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مائسمہ علاقے میں پرانے پیلیڈیم سنیما کے قریب پیر کی شام آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ نے تین منزلہ عمارت میں دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ سے دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔