فائر اینڈ ایمرجنسی اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں احتجاج

File Image

یو این آئی

سری نگر// فائر اینڈ ایمرجنسی اسامیوں کے امیدواروں نے ہفتے کے روز ایک بار پھر پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔احتجاجی سلیکشن لسٹ میں مقررہ وقت کے اندر انکوائری کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور اس دوران کچھ احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم سال 2019 سے احتجاج کر رہے ہیں کبھی یہاں پریس کالونی میں تو کبھی جموں میں لیکن ہمارے مسئلے کو حل نہیں کیا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وفود لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے بھی ملے جنہوں نے ہمیں کارروائی کرانے کی یقین دہانی بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی اور اس کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا لیکن 6 ماہ گذرنے کے باجود بھی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
احتجاجیوں نے حکام سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔