پی ڈی پی امید وار فیاض میر کو الیکشن کمیشن کانوٹس

عظمیٰ نیوز ڈیسک

سرینگر//الیکشن کمیشن نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے کپوارہ اسمبلی حلقہ میر محمد فیاض کو انتخابی حمایت حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر مذہب کا استعمال کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپواڑہ، جو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نوڈل افسر ہیں، کی طرف سے بھیجے گئے وجہ بتائو نوٹس میں، میر سے کہا گیا ہے کہ وہ وضاحت کریں کہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے پر انکے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

میر کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا جس میں وہ لوگوں سے کلمہ طیبہ کی قسم کھانے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں ان کی حمایت کریں۔

میر 2015 سے 2021 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔

2014 کے اسمبلی انتخابات میں، وہ پیپلز کانفرنس کے بشیر احمد ڈار کے خلاف ہار گئے، اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ پی ڈی پی ٹکٹ پر الیکشن لڑکر اپنی ضمانت بھی نہ بچاسکے