ڈاکٹر محبوب بیگ کے برادر نسبتی کا انتقال ،اجتماعی فاتحہ خوانی بدھ کو صبح 10 بجے ہوگی

نیوز ڈیسک

سرینگر // پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری اور سابق کابینہ وزیر و سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر محبوب بیگ انتہائی قلیل مدت میں ایک اور صدمہ سے دوچار ہوگئے ہیں۔
تازہ صدمہ میں ڈاکٹر بیگ کے برادر نسبتی محکمہ مال کے سبکدوش سپیشل سیکرٹری آغا شاہد افتخار ساکن باغات برزلہ مختصر علالت کے بعد اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
اس دوران برادر نسبتی کے انتقال پر سماج کے تمام طبقات کی جانب سے ڈاکٹر بیگ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی 5 اکتوبر 2022 کو صبح 10 بجے ان کے آبائی قبرستان واقع جامع مسجد باغات برزلہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
ادھر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ان کے دولت کدہ پر تعزیتی مجلس میں دعائے مغفرت کی ادائیگی کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔