اودھم پور سڑک حادثے میں نامور معلم سمیت ایک ہی کنبہ کے 4 افراد از جان

بانہال//سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پیر کو چمپاری علاقے میں پیش آٸے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گیے۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ چنینی نے بتایا کہ ایک ماروتی کار زیر نمبر JK19-1449 گول سنگلدان سے ادھم پور کی طرف جارہی تھی کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پریم مندر چنینی کے قریب حادثہ کا شکا ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بچاو آپریشن شروع کیا گیا تاہم دو افراد موقع پر مردہ پائے گئے۔
پولیس افسر نے مزید کہا، “دو مزید زخمیوں کو ضلع ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی”۔
جاں بحق افراد کی شناخت مولانا عبدالحمید رضوی (شیخ)، ان کے والدین جمال الدین شیخ اور ہاجرہ بیگم، بھانجا تادل ولد گلزار احمد کے طور پر ہویی ہے۔تمام سنگلدان کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ادھر حادثے کے بعد سنگلدان میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔
جاں بحق افراد میں مرکزی جامعہ مسجد سنگلدان کا امام اور نامور معلم مولانا عبدالحمید رضوی بھی شامل ہیں۔