روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

File Photo

یو این آئی

سری نگر// جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ روزے کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن زیارت گاہوں میں مرمت و تجدید کی ضرورت ہوتی ہے اس کو انجام دیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقف کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے جس کی خیانت نہیں ہونی چاہئے۔ موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار پیر کو نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘روزہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا، ‘وقف بورڈ ہر جگہ جا رہا ہے جہاں بھی ضرورت ہوتی ہے تو وہاں زیارت گاہوں کی مرمت و تجدید کی جاتی ہے’۔
موصوفہ نے کہا کہ وقف کی زیارت گاہوں کو تحویل میں لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی دیکھ ریکھ کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ان زیارت گاہوں میں زیادہ سے زیادہ آسکیں اور زیارت سے شرفیاب ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی وساطت سے لوگ وقف سے واقف ہوگئے ہیں۔ وقف چیئر پرسن نے کہا کہ وقف کسی کی جائیداد نہیں ہے بلکہ لوگوں کی امانت ہے جس کی خیانت نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ وقف اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائے گی جو سائنسی و شرعی دونوں بنیادوں پر کام کرے گی۔