نشیلی ادویات کے خلاف منظم مہم چلانے کی ضرورت:فاروق عبداللہ

سرینگر//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے نشیلی ادویات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا میں نشیلی ادویات کا پھیلاؤ پوری عالم انسایت کیلئے تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ مضر صحت اور جان لیوہ اِن ادویات کے خلاف پوری مہذب اقوام کیلئے متحد ہوکر مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور نشہ کرنے والوں کے خلاف قانون کو سخت کردیا جانا چاہیے، نشیلی ادویات پر مکمل پابندی لگانے کی بھی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ریاست میں بھی تباہ کن اور صحت زرر ادویات کے استعمال کا پھیلاؤ بڑتا جارہا ہے اور سب سے زیادہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوان خصوصاً زیر تعلیم طلبا بھی اس مضر صحت منشیات کے عادی بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میں بار بار تعلیمی اداروں میں مختلف تقاریب پر منشیات سے دور رہنے اور سگریٹ نوشی سے گریز کرنے کی تلقین کرتا رہا ہوں۔ سماج میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی ، بے شرمی اور بے حیاہی سے بھی ہمارے آنے والی نسل پر زبردست بُرے اثرات پڑنے کا احتمال ہے۔ لہٰذا میں تمام علماء کرام ، ایمہ مسجد کو استدعا کرتا ہوں کہ وہ مذہبی تقریبات خصوصاً ہر جمعہ کے خطبہ پر نشیلی ادویات کے مضر اثرات سے لوگوں کو آگاہ کریں اور ساتھ ساتھ سماج میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، بے شرمی اور بے حیائی کا سدباب کرنے کیلئے بھی لوگوں سے تلقین کریں۔