ایف اے اے امتحان گھوٹالہ: سی بی آئی کے جموں اور سانبہ میں 13 مقامات پر چھاپے

جموں//سی بی آئی جموں اور سانبا اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔
تفصیلات کے مطابق، سی بی آئی نے بدھ کو جموں اور سانبہ اضلاع میں متعدد مقامات کی تلاشیاں لیں جن می ایک جے کے اے ایس افسر کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ فنانس اکاونٹ ایسسٹنٹ کے بھرتی امتخان میں پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں یہ تلاشیاں کی گئیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ سی بی آئی نے اس سے قبل بھی سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے میں متعدد مقامات پر تلاشیاں لیں تھیں اور تقریباً دو درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں بڑے پولیس و فوج کے افسران بھی شامل ہیں۔