کشمیر یونیورسٹی کے زائد از ایک ملین طلبا کا ڈیٹا افشاں، یونیورسٹی نے تحقیقات شروع کی

File Photo

یو این آئی

سری نگر//کشمیر یونیورسٹی کے زائد از ایک ملین طلبا کا ایک ڈارک وئب، پر ڈیٹا ظاہر ہونے کی رپورٹس کے بعد یونیورسٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ بے ترمیم ہے اورا س سلسلے میں مزید تجزیہ کیا جارہا ہے۔
یونیورسٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈیٹا غیر ترمیم شدہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے زائد از ایک ملین طلباکا ڈیٹا ڈرک وئب پر افشاں ہونے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ طلبا کے ساتھ ساتھ ملازمین کا بھی ڈیٹا ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی حکام نے فوری طور پر کارروائی شروع کی۔
کشمیر یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈیٹا غیر ترمیم شدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کا گہرائی سے تجزیہ کیا جارہا ہے اور اس کے بعد ہی مناسب قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔