نتیش کمار ایسے دلہا، جن کی پالکی اٹھانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں تیار

File Photo

پٹنہ// بہار کی سیاست میں نتیش کمار ایک ایسے دولہے ہیں، جن کی پالکی تمام سیاسی پارٹیاں اٹھانا چاہتی ہیں۔
اسی کا نتیجہ ہے کہ نتیش کمار اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلقات توڑ چکے ہیں، لیکن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے فوری طور پر اس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایسے میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہونے کے بعد بھی نتیش کمارپھر سے آر جے ڈی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔
نتیش کمار کو چاہے بی جے پی ہو یا آر جے ڈی یا کانگریس یا بائیں بازو کی جماعتوں سمیت دیگر پارٹیوں کا انہیں بغیر شرط حمایت دینا بھی بیحد خاص ہے ۔
نتیش کمار کو بھلے ہی آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے پلٹورام کہا ہو، لیکن آج جب نتیش کمار نے بی جے پی سے تعلقات توڑ کر منہ موڑ لیا تو آر جے ڈی صدر یادو کی پارٹی نے انہیں بہار حکومت کا دولہا بنانے یعنی وزیر اعلیٰ بنانے کی راہ ہموار کر دی۔ اقتدار کے لیے دو سخت حریفوں کا اکٹھا ہونا اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔