انجینئر نذیر یتو کی اروند کیجریوال سے ملاقات

جموں//عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر یونٹ کے نائب صدر انجینئر نذیر احمد یتو نے نئی دہلی میں وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور صوبہ کشمیر کے کئی معاملات کو اجاگر کیا۔
نذیر احمد یتو نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کشمیر صوبہ میں بے روزگاری کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا اور عام آدمی پارٹی کو کشمیر صوبہ کے نوجوانوں کے دیگر مسائل بھی اجاگر کئے۔
اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری اور صنعتوں کی خستہ حالی کی وجہ سے صوبہ کے نوجوانوں اور لوگوں عدم اعتماد پایا جا رہا ہے، جس پر جلد غور کیا جانا چاہئے۔
میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِاعلیٰ اروند کیجریوال کے علاوہ اجلاس میں نیشنل جنرل سکریٹری عام آدمی پارٹی ڈاکٹر سندیپ پاٹھک (ممبر پارلیمنٹ) بھی موجود تھے۔