عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بانی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے بانی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقےکو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔دفاعی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ کے بانی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابند ی عائد کی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔